• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ صارفین کیلئے اب جذبات کا اظہار کرنا آسان

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

میٹا کی فوری پیغام رسائی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر تیار کر لیا ہے جو صارفین کے لیے جذبات کے اظہار کو بہت آسان بنا دے گا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو نے رپورٹ کیا ہے کہ واٹس ایپ پر صارفین کے لیے ایک گیفی اسٹیکر سرچ فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے جو صارفین کو چیٹس میں اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے بہترین اسٹیکرز  فراہم کرے گا۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے جذبات کا بالکل صحیح انداز میں اظہار کرنے کے لیے مختلف اسٹیکرز تلاش کر سکتے ہیں۔

صارفین واٹس ایپ پر دستیاب اسٹیکرز میں سے اپنے پسندیدہ اسٹیکرز کو ’موو اسٹیکر ٹو دی ٹاپ‘ کے آپشن کے ذریعے اپنے پسندیدہ اسٹیکرز تک رسائی تیز تر ہو گی۔

اس کے علاوہ صارفین اسکرین کے نیچے واقع نئے شارٹ کٹس پر ٹیپ کر کے تصاویر، ویڈیوز یا گف پر فوراً اپنا ردِعمل بھی دے سکیں گے۔

اگر کسی کے پاس واٹس ایپ پر ابھی تک یہ فیچر دستیاب نہیں ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ فیچر تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔

اگر اس نئی اپ ڈیٹ کے آنے کے بعد بھی کسی کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر یہ فیچر نظر نہیں آتا ہے تو ایپ اسٹور اور ٹیسٹ فلائٹ ایپ سے واٹس ایپ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنا یقینی بنائیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید