سپریم کورٹ میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سپریم کورٹ میں 16 سے 31 اگست تک زیرِ التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 60 ہزار 508 ہوگئی، گزشتہ 15 دن میں 861 مقدمات کا اضافہ ہوا ہے
سپریم کورٹ میں 33 ہزار 269 سول اور 10 ہزار 335 فوجداری اپیلیں جبکہ 28 از خود نوٹسز زیرِ التواء ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں 2 ہزار 64 نظرثانی درخواستیں زیرِ التواء ہیں۔
اس کے علاوہ ایچ آر سیل کی 134 درخواستیں اور 3 ہزار 361 جیل پٹیشنز بھی زیرِ التواء ہیں۔