• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلن ڈی اور: 20 سال بعد پہلی مرتبہ رونالڈو، میسی نامزدگیوں سے غائب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو 20 سال بعد پہلی مرتبہ فٹبال کا معتبر ایوارڈ بیلن ڈی اور کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیلن ڈی اور کےلیے نامزدیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، دونوں اسٹار کھلاڑیوں کے نام اس میں شامل نہیں ہیں۔ 

واضح رہے کہ 20 برس بعد یہ پہلا موقع ہے جب رونالڈو اور میسی ایوارڈ کے لیے نامزد نہیں ہوسکے۔

علم میں رہے کہ لیونل میسی نے یہ ایوارڈ ریکارڈ 8 مرتبہ اور کرسٹیانو رونالڈ نے پانچ مرتبہ جیتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید