• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون ابھی مکمل نہیں کی: شان مسعود

تصویر: اسکرین گریب
تصویر: اسکرین گریب

ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون ابھی مکمل نہیں کی۔

سینچورین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسم اور گراؤنڈ کنڈیشن کا جائزہ لے رہے ہیں، سینچورین کی کنڈیشن سیم بولرز کے لیے مدد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ اونچائی پر ہے تو بیٹنگ کیلئے بھی کنڈیشن اچھی ہوگی، جنوبی افریقا کی لائن اپ مکمل ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم میں ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر عامر جمال جیسا آل راؤنڈر موجود ہے، وہ ریورس سوئنگ بھی کرلیتا ہے اور نئی بال بھی اچھی کرتا ہے، عامر جمال بیٹنگ بھی ذمہ دارانہ کرتے ہیں، انہوں نے کئی ٹیسٹ میں ثابت بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ہی ٹیسٹ اسکواڈ میں 7 اور 8 پوزیشن پر آل راؤنڈر موجود ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ آسٹریلیا سیریز میں ان فاسٹ بولرز کو موقع دیا جنہوں نے ڈومیسٹک میں پرفارمنس دی۔ میر حمزہ، خرم شہزاد، عامر جمال، شاہین شاہ، نسیم شاہ اور حسن علی اسکواڈ کا حصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ وقت لگتا ہے جو کھیل رہے ہوتے ہیں ان کو پورا موقع دیا جائے، سینچورین گراؤنڈ سے پرانی یادیں وابستہ ہیں، بیٹرز اگر ٹیسٹ میں 30 یا 40 رنز بنا لے تو پھر سینچری کی طرف جانا چاہیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید