• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈلسٹ کھلاڑیوں کیلئے انعامی رقم میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمر ونٹر اور پیرا اولمپکس گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کو 1 کروڑ، سلور میڈلسٹ کو 75 لاکھ اور برانز میڈلسٹ کو 50 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کو 75 لاکھ، سلور میڈلسٹ کو 50 لاکھ، برانز میڈلسٹ کو 30 لاکھ روپے ملیں گے۔

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کے لیے 50 لاکھ، سلور میڈلسٹ کے لیے 30 اور کانسی کے میڈل پر 20 لاکھ روپے انعام ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کے لیے 5 لاکھ، سلور میڈلسٹ کے لیے 3 لاکھ اور برانز میڈلسٹ کے لیے 2 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلائند ورلڈ گیمز اور ڈیف اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ کو 20 لاکھ، سلور میڈلسٹ کو 10 لاکھ اور برانز میڈلسٹ کو 5 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کامن ویلتھ اور اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں پیرا ایتھلیٹس کو گولڈ میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے ملیں گے، ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمز کے انفرادی گولڈ میڈلسٹ کو 10 لاکھ، سلور میڈلسٹ کو 5 لاکھ اور برانز میڈلسٹ کو ڈٹھائی لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔

نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمز کے ٹیم ایونٹ کے گولڈ میڈلسٹ کو 5 لاکھ، سلور میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ اور برانز میڈلسٹ کو 1 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیش ایوارڈ پالیسی کے تحت تمام میڈلسٹ کو گولڈ کارڈ بھی جاری ہوگا اور گولڈ کارڈ ہولڈر پی ایس بی اور کوچنگ سینٹرز کی تمام سہولیات پاسکے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید