انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریک ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278روپے57 پیسے کا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان دکھائی دیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 41 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 856 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 897 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔