• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی کے بِلوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) جمع کرا دی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 ماہ کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 98 پیسے کم کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی 15 جنوری کو سماعت کرے گا۔

درخواست کے مطابق نومبر کی ایڈجسٹمنٹ سے 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید