شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے صوبائی کمیٹی کے سابق سیکریٹری سمیت 20 سے 30 سرکاری افسران کو سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر پھانسی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں ایسے اشارے ملے ہیں کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ کے حکم پر 20 سے 30 افسران کو پھانسی دی گئی ہے۔
کم جونگ اُن حکمران جماعت کے ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمہ داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے۔
شمالی کوریا میں جولائی 2024 میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 15سو افراد ہلاک یا لاپتہ ہو ئے تھے جبکہ ہزاروں گھر تباہ ہوگئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے جانب سے پھانسی دینے کی اب تک سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی، نہ ہی آزاد ذرائع سے اس خبر کی تصدیق ہوئی ہے۔