• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی بھارتی گریٹر نوئیڈا اسٹیڈیم کی سہولتوں پر کڑی تنقید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

افغانستان نے بھارت کے گریٹر نوئیڈا اسٹیڈیم کی سہولتوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

افغانستان بورڈ آفیشل نے نوئیڈا کے وینیوز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں بہت زیادہ گڑبڑ ہے، دوبارہ اس وینیو پر نہیں آئیں گے۔

بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھی یہاں کی سہولتوں سے ناخوش ہیں، ہم نے بہت پہلے ان معاملات پر بات کی تھی، ہمیں سب اچھا ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

افغانستان بورڈ آفیشل نے کہا کہ ٹیسٹ میچ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، یہ آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان  نیوزی لینڈ کی واحد ٹیسٹ کے لیے بھارت کے شہر نوئیڈا میں میزبانی کر رہا ہے۔

افغانستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا پہلا روز آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ ضائع ہو گیا ہے۔

نوئیڈا میں سارا دن بارش نہیں ہوئی لیکن پہلے روز ٹاس تک نہ ہو سکا، نکاسیٔ آب کا سسٹم اچھا نہ ہونے اور آؤٹ فیلڈ کو کور کرنے کی مناسب سہولتیں نہیں تھیں۔

گراؤنڈ میں کھڑے پانی کو سارا دن خشک نہ کیا جا سکا، جدید سہولتوں کی کمی کی وجہ سے گراؤنڈ اسٹاف گراؤنڈ کو خشک نہ کر سکا، جس کی وجہ سے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید