• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور میں پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قائدین نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریوں پر ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جمعے سے شروع کیا جائے گا، ساتھ ہی اسمبلی کے فلور پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید