• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام چیمپئنز ون ڈے کپ کا آغاز کل سے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کے آغاز سے قبل اقبال اسٹیڈیم میں چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ 

اس موقع پر پانچوں ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا گیا۔

ٹرافی کی رونمائی میں پانچوں ٹیموں کے مینٹور بھی موجود تھے۔

چیمپیئنز کپ کی پانچوں ٹیموں کے مینٹورز اور کپتانوں نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے بات چیت کی۔

سابق کپتان اور موجودہ لائنز کے مینٹور وقار یونس کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو لایا گیا ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق، ثقلین مشتاق اور میں نے انٹرنیشنل سطح پر کوچنگ کی ہے، پہلا موقع ہے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے یہ پراڈکٹ لایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ میں ملنے والی سہولتوں کو اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو فراہم کریں۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہے گراس روٹ لیول سے پلیئرز پر کام ہو اور خلا دور ہو، فرینڈلی کرکٹ کھیلنی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شائقین بڑی تعداد میں گراؤنڈ میں آئیں گے، اُمید کرتے ہیں لوگوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ 

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام چیمپئنز ون ڈے کپ کا آغاز کل سے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید