آزاد کشمیر سے زخمی حالت میں ریسکیو ہونے والی مادہ تیندوے کی حالت تشویشناک ہے، مادہ تیندوے کی ایکسرے رپورٹ میں 4 گولیاں لگنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر میں مادہ تیندوے کی حالت بگڑنے لگی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹراب تک صرف ایک گولی نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں، 2 گولیاں تیندوے کی ریڑھ کی ہڈی اور ایک سینے کے قریب ہے۔
آزاد کشمیر محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر اسلام آباد وائلڈ لائف ٹیم نے تیندوے کو ریسکیو کیا تھا۔
واضح رہے کہ زخمی تیندوا آزاد کشمیر حویلی کے ایک نالے سے زخمی حالت میں ملا تھا۔