• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل کی شرکت

فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر 

میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہید کو آبائی علاقے ڈی آئی خان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، کورکمانڈر پشاور، فوجی اور سول افسران نے شرکت کی۔

شہید میجر عدیل زمان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے ڈی آئی خان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عدیل زمان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں، پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، فیلڈ مارشل نے شہید کے اہل خانہ کے صبر و استقامت کی بھی دعا کی۔

میجر عدیل زمان نے فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کا عزم کیے ہوئے ہے، ایسی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

قومی خبریں سے مزید