• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا، پاکستان پوسٹ اور دیگر کو ضروری سرکاری ادارہ قرار دینے کی منظوری

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی ایس او ایز کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے واپڈا کو ضروری سرکاری ادارہ قرار دینے کی تجویز منظور کرلی۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق واپڈا کو اپنا ایکٹ ایس او ایز کے مطابق تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کمیٹی نے این ایچ اے اور پاکستان پوسٹ کو بھی ضروری سرکاری ادارہ قرار دینے کی منظوری دے دی۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس، کراچی شپ یارڈ، نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیلی فون انڈسٹری پاکستان کو بھی ضروری سرکاری ادارہ قرار دینے کی منظوری دیدی۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق یہ ادارے نیشنل سکیورٹی اور دفاعی امور میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ 

سی پی پی اے اور پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی گئی۔ پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوکی منظوری دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق تجاویز کو حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید