اسلام آباد (جنگ رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت ملک کی دیگر چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ ، اس ضمن میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19مئی کو طلب کرلیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جو بلحاظ عہدہ کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں پر غورکیا جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کیساتھ ساتھ سندھ، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کے ناموں کی بھی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس حوالہ سے جوڈیشل کمیشن کا 2مئی کو منعقد ہونے والا اجلاس موخر کردیا گیا ۔