• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارتی گجرات میں پُراسرار بخار سے 16 افراد ہلاک


بھارتی ریاست گجرات میں پُراسرار بخار سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ احمد آباد سے بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 5 سال سے 50 سال تک کے افراد شامل ہیں۔ 

بھارتی حکام کے مطابق بارشوں کے بعد دیگر بیماریوں کے ساتھ پُراسرار بخار 7 گاؤں میں پھیل چکا ہے۔ بخار کی وجوہات اور اس کے پھیلاؤ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیسز ضلع کچھ کے لکھ پت تعلقہ میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں رپورٹ ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
صحت سے مزید