• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی کی بیٹے اننت اور بہو رادھیکا سے بحث کی ویڈیو وائرل


دنیا کی گیارہویں امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اپنے چھوٹے بیٹے اور بہو سے بحث کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی میڈیا کے انٹرٹینمنٹ پر مبنی پیجز کی جانب سے شیئر کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی، بڑی بہو شلوکا، چھوٹا بیٹا اننت امبانی اور چھوٹی بہو رادھیکا مرچنٹ کی لال باغ سے اپنے گھر روانہ ہوتے وقت کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

اس موقع پر اس خاندان کے درمیان ہونے والی بحث کے مناظر کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مکیش امبانی اور شلوکا کے اننت سے بات کرتے ہوئے اچانک چہرے کے تاثرات سنجیدگی میں بدل گئے۔

ویڈیو میں مکیش امبانی کو ہلکا پھلکا غصہ کرتے اور بڑی بہو کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس موقع پر اننت اور رادھیکا مکیش امبانی کو اپنی بات سمجھانے کی کوشش کرتے رہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

متعدد صارفین نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا اتنے امیر ترین خاندان کے درمیان بھی عام گھرانوں کی طرح جھگڑے ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی حال ہی میں رادھیکا مرچنٹ سے شادی ہوئی ہے۔

اس پُرتعیش شادی نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔