• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترامیم پر فضل الرحمٰن کے تحفظات کو دور کیا جائے گا، وزیراعظم اور بلاول کا اتفاق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ،ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مجوزہ آئینی ترامیم پربھی بات چیت کی گئی،مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کو وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران فضل الرحمٰن کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا،وزیراعظم اوربلاول نے اتفاق کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم اور قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے اور پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے۔24کروڑ عوام نے پارلیمنٹ کو قانون سازی کا مینڈیٹ دیا ،مجوزہ آئینی ترمیم کا مقصد عوام کو انصاف کی فوری اور موثر فراہمی ہے۔

اہم خبریں سے مزید