• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا تابش ہاشمی آج تک کسی لڑکی کیلئے روئے ہیں؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جیو نیوز کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی نے مداح کے دلچسپ سوال کا جواب دے کر شائقین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔

حال ہی میں پاکستانی معروف اداکار عامر قریشی نے ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے شو کے میزبان تابش ہاشمی سمیت شو کی آڈیئنس کے سوالات کے بھی جواب دیے۔


عامر قریشی نے شو کے آغاز میں اپنی تعلیم، شوق، پسند، کیریئر، ملازمت، فلموں اور مختلف شعبوں میں کام کرنے کے تجربے سے متعلق بات کی۔

شو کے دوران عامر قریشی نے بتایا کہ مجھے اداکاری اور میزبانی سے زیادہ گلوکاری میں مزہ آیا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار عامر قریشی نے بتایا کہ مجھے ہمیشہ ایک جیسے اور سائیڈ رولز ملتے تھے، کبھی مرکزی کردار کی آفر نہیں ہوئی، یہی وجہ ہے کہ میں نے دو ڈھائی سال قبل ہی اداکاری چھوڑ دی تھی۔


شو کے دوران جہاں متعدد شائقین نے اپنے من پسند اداکار سے سوالات کیے وہیں ایک من چلے نے عامر قریشی اور تابش ہاشمی سے دلچسپ سوال پوچھ ڈالا۔

مداح کا تابش اور عامر قریشی سے پوچھنا تھا کہ کیا آپ دونوں کبھی کسی لڑکی کے لیے روئے ہیں؟


اس سوال کے جواب میں پہلے تو دونوں شخصیات ہنس دیں، بعد ازاں اداکار عامر قریشی نے کہا کہ میں اس بات کو چھپاتا نہیں ہوں، میں مانتا ہوں کہ میں تو ایک لڑکی کے لیے بہت رویا ہوں، جو انسان دل رکھتا ہے، جب دل ٹوٹتا ہے تو انسان روتا بھی ہے۔

دوسری جانب میزبان تابش ہاشمی نے کہا کہ میں بھی رویا ہوں، یہ ایک نارمل بات ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید