محکمہ داخلہ سندھ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے 13 ڈاکوؤں کو زندہ یا مردہ گرفتار کرنے پر نقد انعام رکھنے کی سفارش کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے خط پر وزیراعلیٰ کو انعام رکھنے کی سمری ارسال کی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے خیر محمد تیغانی پر 70 لاکھ، دادو شیخ پر 30 لاکھ روپے، شکور بروہی اور مرچو جتوئی پر 20، 20 لاکھ انعام رکھنے کی سفارش کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سے کبیر جتوئی پر 15 لاکھ، ابراہیم مارفانی، مرید جتوئی، چاکر بروہی، لطیف رند پر 10، 10 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے منور بروہی، سلطان رند پر 5، 5 لاکھ جبکہ بھورو بروہی اور عطا محمد مری پر 3، 3 لاکھ انعام رکھنے کی سفارش کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد ان ڈاکوؤں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔