• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کا ایک دوسرے کو انٹرویو، ٹیزر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل


بھارتی کرکٹ بورڈ نے کل کے حریفوں کو انٹرویو کے لیے آمنے سامنے بٹھا دیا۔

ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور بیٹر ویرات کوہلی کا ایک دوسرے کو دیے گئے انٹرویو کا ٹیزر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

ماضی میں گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے تعلقات کبھی خوش گوار نہیں رہے، انڈین پریمیئر لیگ کے دوران بھی ان کے تعلقات خراب رہے اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا۔

بھارتی بورڈ کے دونوں کو سیزن کے آغاز سے قبل ایک ساتھ بٹھائے جانے کو سراہا جا رہا ہے۔

انٹرویو میں گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی نے کیریئر، باہمی اختلافات اور رنجشوں پر بات کی ہے۔

بھارتی بورڈ نے اسپیشل انٹرویو جلد بی سی سی آئی ٹی وی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔