• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آپ کی سادگی نے دل جیت لیا‘، سلمان خان سے ملاقات کے بعد بی جے پی رہنما کی ویڈیو وائرل

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یوتھ ونگ کے رہنما پی ایم سائی پرساد نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے ان کی ممبئی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں سلمان خان نے ان کی اور ان کی اہلیہ کی ڈنر پر مہمان نوازی کی۔

سائی پرساد نے انسٹاگرام اور ایکس پر سلمان خان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔

انہوں نے لکھا، ’سلمان بھائی کی شاندار گفتگو اور دل چھو لینے والی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ، ان کی سادگی سے میں بے حد متاثر ہوا ہوں۔‘

سلمان خان حال ہی میں ’بگ باس‘ کے سیٹ پر اپنی فٹنس دکھانے اور ٹرولز کو کرارا جواب دینے کے حوالے سے بھی خبروں میں رہے ہیں۔ انہوں نے اداکاراؤں کی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پاپرازی اور میڈیا پر بھی شدید تنقید کی تھی۔

سلمان خان جلد ہی اپوروا لاکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ماتربھومی میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹر ومشی پیڈی پلی کی بلاک بسٹر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ برس عید پر ریلیز ہوگی اور اس میں نین تارا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید