محکمۂ صحت بلوچستان کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس حوالے سے محکمۂ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔
محکمۂ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ افسران کی تنخواہوں اور پنشن سے وصولیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی محکمۂ صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ 30 اگست تک گاڑیاں واپس کرنے کی ڈیڈ لائن پر صرف ایک گاڑی واپس ہوئی ہے۔