• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالصتان رہنما کا قتل، را کے ملوث ہونے کے بعد مودی کا تعلق بھی سامنے آگیا

اوٹاوا(آئی این پی)کینیڈا میں گزشتہ برس قتل کیے گئے علیحدگی پسند سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے اور اب مودی کا تعلق بھی سامنے آگیا۔ 

کینیڈا کے ایک معروف روزنامے دی گلوب اینڈ میل کی تحقیقاتی رپورٹ میں کینیڈین سکیورٹی ایجنسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہےکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سکھ رہنما کے قتل اور دیگر پر تشدد سازشوں کا بھی علم تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کی قومی سلامتی سے جڑے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے تیار کی تھی اور اس سے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سمیت وزیراعظم مودی بھی آگاہ تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید