کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی فضا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔