کراچی میں ڈاکٹر حنا کے انتقال پر نجی یونیورسٹی کا بیان سامنے آ گیا۔
نجی یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر حنا کے گڑھے میں گر کر انتقال کی خبر میں صداقت نہیں، اُن کا انتقال برین اسٹروک کی وجہ سے ہوا۔
ترجمان نجی یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حنا اپنے خاوند کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھیں کہ گلشنِ اقبال کے قریب موٹر سائیکل پر ہی ڈاکٹر حنا کو برین اسٹروک ہوا۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر حنا 2 دن اسپتال میں زیرِ علاج رہیں اور انتقال کر گئیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ڈاکٹر حنا کراچی میں سڑک پر موجود ایک گڑھے میں موٹر سائیکل اچھلنے سے گری تھیں جس سے ان کے سر میں شدید چوٹ آئی تھی۔