بلاک بسٹر فلم اینیمل سے شہرت پانے والی اداکارہ ترپتی دیمری نے اپنے کیریئر کی مشکلات اور ذاتی زندگی میں پیش آنے والے تلخ تجربات بیان کردیے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ترپتی نے بتایا کہ جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو میرے خاندان اور معاشرے کے لوگوں نے میرے والدین کو ’کڑوی باتیں‘ سنائیں۔
ترپتی کا کہنا تھا کہ میں اتراکھنڈ سے ہوں لیکن میری پرورش دہلی میں ہوئی، میرے والدین اور پورا خاندان دہلی میں مقیم ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب میں ممبئی آئی تو لوگ میرے والدین سے کہنے لگے کہ ’آپ نے اپنی بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کیوں بھیجا؟ وہ بگڑ جائے گی، غلط لوگوں کے ساتھ گھومے گی، غلط فیصلے کرے گی اور اس سے کوئی شادی نہیں کرے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ اس تنقید کے باوجود میں اپنے خوابوں کو ترک کرنے کو تیار نہیں تھی اور جب میری پہلی فلم لیلیٰ مجنوں ریلیز ہوئی تو میرے والدین نے مجھ پر فخر محسوس کیا۔