پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف مزاحیہ اداکار و میزبان عدیل امجد المعروف عادی نے اپنی والدہ سے طویل عرصے تک بات نہ کرنے پر پچتاوے کا اظہار کیا ہے۔
میزبان نے حال ہی میں متھیرا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی زندگی کے پچتاوے پر بات چیت کی۔
انہوں نے اپنی زندگی کی تلخ یادوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد سے قریب تھا، لیکن والدہ سخت مزاج تھی اس لیے ان سے کسی بات پر ناراض ہو گیا تھا۔
عدیل امجد نے کہا کہ لیکن جب والد کا انتقال ہوا تو یوں محسوس ہوا کہ جیسے اب میرا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہے اور آج تک مجھے اپنے اندر ایک خالی پن محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنی والدہ سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں والدہ سخت تھیں، اس لیے ان سے کسی بات پر اس قدر ناراض ہو گیا تھا کہ ان سے بات کرنا ہی چھوڑ دی تھی، بعد میں ناراضی کی وجہ تو بھول گیا لیکن طویل عرصے تک ناراضگی ختم نہ کی، جس کی وجہ سے ہمارے درمیان کافی فاصلہ ہو گیا تھا۔
عادی کے مطابق جب والد کا انتقال ہوا اور اگلی صبح جب بیدار ہوا تو اپنی والدہ سے اپنے روئے کی معافی مانگی، جس پر والدہ نے مجھ سے کہا کہ کس معافی، تو، تو میرا لعل ہے۔