سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کے ایجنڈے میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنا شامل ہے۔
آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا اکثریتی فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا تھا جس کے مطابق پارٹی پالیسی کے خلاف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، وہ نااہل بھی ہوجائے گا۔
ججز کمیٹی کے اجلاس میں ایک سال سے زائد عرصے سے زیر التواء مبینہ آڈیو لیکس کیس بھی شامل ہے، جس پر سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے حکم امتناع دیا تھا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کے تحت قائم کمیٹی کا 19 ستمبر کو منعقد ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا تھا۔