• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر سکتی ہے، یہ فیڈریشن کا پالیسی معاملہ ہے، یہ وفاقی حکومت نے طے کرنا ہے کس پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنی ہے۔ سپریم کورٹ میں کپڑوں کی پیکنگ کیلئے بیرون ملک سے منگوائے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پیکنگ کیلئے استعمال ہونے والے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنا غیر مساوی سلوک ہے۔
اہم خبریں سے مزید