• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کو دلچسپ صورتحال کا سامنا، خطاب کے دوران ہنس پڑے


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری انگریزی محاورے کی اردو کرنے میں مشکل کا شکار ہوگئے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کو دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، وہ بھی اس دوران ہنس پڑے۔

پی پی چیئرمین انگریزی محاورے کو اردو میں تبدیل کرتے ہوئے مشکل میں پڑگئے اور کہا کہ میرا مقصد تھا کہ کسی کو انچ دیں اور وہ ایک میل لے جائے۔

بلاول بھٹو اپنے اس اردو ترجمے پر خود بھی ہنس پڑے اور کہا کہ اب میرے اس جملے کی کتنی میمز بنیں گی۔

قومی خبریں سے مزید