• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کا الزام مسترد کردیا

گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں میری کسی کو وائس چانسلر لگانے کی خواہش نہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز سے وائس چانسلر لگانے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز کے الزام کو مسترد کردیا۔

اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ایک نام بتا دیں جو وہ لگانا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں تمام تعیناتیاں میرٹ پر ہوں، جو سمری ریجیکٹ کی اس میں لکھا کہ تعیناتیوں کے عمل پر انگلیاں اٹھی ہیں۔

گورنر اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں، مریم نواز

اس سے قبل وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے گورنر پنجاب پر اپنی مرضی کا وائس چانسلر لگوانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر پنجاب اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر کو جس پر اعتراض تھا اسے مسترد کر سکتے تھے، وائس چانسلر کی تعیناتی پر سارا معاملہ پنجاب یونیورسٹی کا ہے، ہر کام میرٹ پر کر رہی ہیں، سفارشیں بہت آتی ہیں، کسی کی نہیں سنتی۔

دوسری طرف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے گورنر پنجاب سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گورنر پنجاب سے متعلق اپنی مرضی کے وائس چانسلر لگانے کا کوئی بیان نہیں دیا۔

قومی خبریں سے مزید