• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد (فاروق اقدس) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی وفد کے ہمراہ آج 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے دورہ پاکستان کو غیرمعمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے اور ان کے اس دورے کو اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ اپنے دو روزہ مصروفیات کا آغاز آج (جمعہ) کریں گے۔ اسلام آباد پہنچنے پر دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام ان کا استقبال کریں گے، برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کی اسلام آباد میں آج کی ملاقاتیں شیڈول ہیں جن میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے دوطرفہ مذاکرات بھی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید