• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کے مہربان دل نے مداحوں کے دل پگھلا دیے


بالی ووڈ کے کنک شاہ رخ خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا کنگ صرف فنکارانہ صلاحیتوں کے سبب ہی نہیں بلکہ بہترین کردار اور نرم مزاجی کے سبب بھی قرار دیا جاتا ہے۔

شاہ رخ خان اکثر اوقات ہی اپنے منفرد انداز اور مہربان دل کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

حال ہی میں سامنے آنے والی ایک اور ویڈیو نے مداحوں کے دل پگھلا دیے ہیں۔

فلم ’جوان‘ کے ہیرو شاہ رخ خان کی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی تقریب میں مدعو ہیں جہاں وہ بَگی کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچتے ہیں۔

بگی سے اترتے ہوئے شاہ رخ خان نے بگی کے ڈرائیور سے ہاتھ ملایا اور پھر اپنی منزل کی جانب بڑھ گئے۔

دوسری جانب بگی کے ڈرائیور کے چہرے پر بھی خوشگوار حیرانی اور مسکراہٹ دیکھی جا سکتی ہے۔ 

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں آنے والے تبصروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کروڑوں دلوں میں دھڑکنے والے اداکار شاہ رخ خان کے اس انداز نے مداحوں کے دلوں کو مزید خوشی سے سرشار کر دیا ہے۔