• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، روس اور اسرائیل کی مخالفت، قاتل روبوٹس کیخلاف قوانین نہیں بنائے جا سکے

تصویر: رائٹرز۔
تصویر: رائٹرز۔

امریکا، روس اور اسرائیل کی مخالفت کے باعث ’’قاتل روبوٹس‘‘ کے خلاف قوانین نہیں بنائے جا سکے اور اقوام متحدہ کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ 

دنیا کے 100 سے زائد ممالک چاہتے تھے کہ اہداف کو شناخت کرنے اور نشانہ بنانے میں خود مختاری سے فیصلے کرنے والے ’’قاتل روبوٹس‘‘ کے لیے قواعد و ضوابط بنائے جائیں۔ 

تاہم جینوا میں آج جب اجلاس ختم ہوا تو صرف یہ فیصلہ ہوسکا کہ اگلے دو برسوں کے اندر اس موضوع پر مزید بات چیت کی جائے۔ 

اسٹاپ کلر روبوٹس نامی تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کلر روبوٹس کیلئے قانون کی تیاری میں تاخیر پوری انسانیت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید