ماضی کے مشہور بھارتی ڈرامہ کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی سمرتی ایرانی کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر وضاحت دینا پڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ سابق اداکارہ و سابق وزیر سمرتی ایرانی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ دلچسپ جملے بھی لکھے۔
سمرتی ایرانی نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ جب پیزے کا انتظار بہت طویل ہو جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر کی اس پوسٹ پر فوراً ہی لوگوں نے کمنٹ کرنا شروع کر دیے جس کے بعد انہوں نے کمنٹ کر کے ہی بتایا کہ وہ پیزا نہیں کھاتیں، اپنے ساتھ کام کرنے والے بچوں کے لیے پیزا منگوایا تھا۔
انسٹاگرام پر ایک صارف نے سمرتی ایرانی سے سوال کیا کہ ڈائیٹ کا کیا ہوا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ڈائیٹ کے بارے میں مجھے دیکھ کر بولا کرو۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سمرتی ایرانی کو کھانے پینے کا شوقین مانا جاتا ہے اور وہ اکثر کھانوں سے متعلق اپنے تجربات اور تجزیے بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔