• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا آج فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی میں احتجاج کا اعلان، پولیس تعینات


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے آج فیصل آباد، بہاولپور اور میانوالی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آج احتجاج کے اعلان کے بعد فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں مختلف مقامات پر پولیس تعینات ہے۔

فیصل آباد میں چوک گھنٹہ گھر، آٹھ بازاروں کے انٹری پوائنٹس اور اہم چوکوں پر پولیس تعینات ہے۔

اس کے علاوہ موٹر وے ایم فور انٹرچینج کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کی وجہ سے سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلسوں پر پابندی عائد ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آج احتجاج کی کال پر بہاولپور کے مختلف مقامات پر پولیس کی نفری تعینات ہے اور شہر میں دفعہ 144نافذ ہے۔

غیر معمولی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کمیٹی چوک، لاری اڈہ اور چوک سرائیکی پر کینٹنرز موجود ہیں۔ 

شہر کے سرکلر روڈ، فرید گیٹ، چوک سرائیکی اور ملتان روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور شہر میں دکانیں معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید