• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو ایرانی حملے سے خوفزدہ، ہاتھ کانپنے لگے


ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد خوف سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہاتھ بھی کانپنے لگے۔ 

ایران نے منگل کی رات اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغے تو جان بچانے کے لیے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے متعدد ارکان کئی گھنٹوں تک زیرِ زمین بنکرز میں چھپے رہے۔

اب ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایران کو اسرائیل پر کیے گئےحملوں کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے نیتن یاہو نہایت خوف زدہ تھے اور ان کے ہاتھ کانپ رہے تھے۔

نیتن یاہو اس قدر خوفزدہ تھے کہ وہ بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھنے سے بھی گریز کر رہے تھے۔ 

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ماہرین نازک لمحات کے دوران نظریں ملا کر بات کرنے سے گریز کرنے کو ناکامی، شک یا خوف کی علامت قرار دیتے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو میں نیتن یاہو کے ساتھ دوسرے عہدے داروں کی موجودگی بھی ان کے خوف کو ظاہر کر رہی تھی کیونکہ سیاسی رہنما اپنے مخالفین کو اپنی طاقت اور اختیارات سے خبردار کرنے لیے اکیلے سامنے آتے ہیں۔