• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حملوں سے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو زیرِ زمین جانے پر مجبور

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو--- فائل فوٹو
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو--- فائل فوٹو

گزشتہ شب ہونے والے ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو زیرِ زمین جانے پر مجبور کر دیا۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کے دوران جان بچانے کے لیے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے متعدد ارکان کو کئی گھنٹوں تک زیرِ زمین چھپنے کے لیے بنائی گئی پناہ گاہوں میں رہنا پڑا۔

اسرائیلی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم اور کابینہ کے متعدد ارکان کو کم از کم 4 گھنٹے تک چھپ کر رہنا پڑا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع اس دوران ایک الگ سے بنائی گئی پناہ گاہ میں رہے جو کہ زیرِ زمین قائم ایک سرنگ تھی۔

واضح رہے کہ منگل کو ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں جن کے بارے میں معلومات اور اندازے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے ہوئے، اس دوران دارالحکومت سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے جاتے رہے اور تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید