• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کیسے دی؟ اداکارہ کی لب کشائی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی سابق رکنِ قومی اسمبلی، ٹی وی کی معروف شخصیت مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کیسے دی، اس حوالے سے انہوں نے لب کشائی کر دی۔

مختصر عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ طوبیٰ انور نے پہلے پسِ پردہ رہ کر پروڈکشن کے شعبے میں کام کیا جہاں ان کی ملاقات مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے ہوئی، یہ ملاقات جلد ہی رشتۂ ازدواج میں تبدیل ہو گئی، جو اس وقت کافی تنازعات کا شکار رہی۔

شادی کے بعد طوبیٰ انور پہلی بار اسکرین پر آئیں اور جلد ہی ناظرین میں مقبول ہو گئیں، تاہم ڈاکٹر عامر لیاقت سے ان کا رشتہ زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکا اور بعد میں دونوں کی طلاق ہو گئی۔

طلاق کے بعد طوبیٰ انور متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں، حال ہی میں ڈرامہ سیریل مہرہ میں ان کی اداکاری کو ناظرین نے خوب پسند کیا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ اداکاری کے شعبے میں کیسے آئیں اور انہیں اپنے پہلے آڈیشن کے لیے کتنی محنت کرنی پڑی۔

طوبیٰ انور نے بتایا کہ میں نے اداکاری کے لیے کبھی خود کسی پروڈکشن ہاؤس سے رابطہ نہیں کیا، بلکہ ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے مجھے آڈیشن کے لیے زور دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسی آڈیشن کی بنیاد پر مجھے اداکاری کا موقع ملا اور اس کے بعد سے میں مسلسل مختلف ڈراموں میں کام کر رہی ہوں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں نے باقاعدہ طور پر اداکاری کو منتخب نہیں کیا تھا بلکہ یہ سب کچھ خود بخود میری زندگی میں ہوتا چلا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید