• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالا باغ ڈیم کی تعمیر: نظر ثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ

Kala Baud Dam Case Construction On The Decision Of Review Petition
سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نظر ثانی اپیل پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے درخواست گزار سے ایک ہفتے میں تحریری دلائل طلب کرلیے۔

نظر ثانی اپیل کی سماعت چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگرنے کہا کہ مجھے سنے بغیر عدالت کیسے فیصلہ دے سکتی ہے۔ عدالت نے معاملے کو مفاد عامہ کی نظر سے جانچنے کی بجائے تکنیکی بنیادوں پر خارج کردیا۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کالا باغ ڈیم کامعاملہ سیاسی بن چکا ہے ،تین صوبے ڈیم کی تعمیر کے حق میں نہیں، پارلیمنٹ کے کرنے والے فیصلوں پر عدالت کیسے حکم دے۔

چیف جسٹس پاکستان نےکہا کہ عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، ڈیم بنانے یا نہ بنانے سے آپ کا کون سا حق مجروح ہوتا ہے؟

اے کے ڈوگرنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے معاملے میں عدالت پارلیمنٹ کو حکم دے سکتی ہے،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے درخواست گزار سے ایک ہفتے میں تحریری دلائل طلب کر لیے
تازہ ترین