• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت پر ابتدائی رپورٹس تیار

پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بچوں کی ہلاکت دائیوں اور پرائیویٹ اسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئی، 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے، جنہیں حالت خراب ہونے پر سرکاری اسپتال لایا گیا۔

5 بچوں کی ہلاکت دائیوں کے غیر تربیت یافتہ طریقہ استعمال سے ہوئی، 3 نجی اسپتال سیل کر دیے گئے، اسپتال لائے گئے بچوں کی مائیں ان کے ہمراہ نہیں تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی عدم فراہمی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، اسپتال میں آکسیجن کے 45 سلنڈر تھے، بچوں کی آمد، علاج کے وقت کا کلینیکل آڈٹ کروایا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کل پاکپتن کے دورے کا امکان ہے، اس موقع پر انہیں رپورٹس پیش کی جائیں گی۔

صحت سے مزید