تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں رینجرز، پولیس اور ایف کے داخلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی کمیٹی کے اراکین ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی احتجاج کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ہے، جبکہ اجلاس میں احتجاج، خیبر پختونخوا ہاؤس سے مبینہ گرفتاریوں پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس میں رینجرز، اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے داخلے پر اظہار تشویش کیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی خبر کو غلط قرار دیا تاہم اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔
خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچی۔ وزیر اعلیٰ کے پی پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔