تہران، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) آیت اللہ علی خامنہ ای نے گذشتہ ہفتے اسرائیل پر کامیاب میزائل حملے کرنے پر پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر کو اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا۔ یہ تمغہ ایران کے اعلیٰ ترین فوجی اعزازات میں سے ایک ہے جو فوجی کامیابیوں پر دیا جاتا ہے، یہ تمغہ پہلی بار 1980 کی دہائی میں 8 سالہ ایران عراق جنگ کے دوران دیا گیا تھا جب کہ اس اعزاز سے بہت ہی کم رہنماؤں کو نوازا گیا ہے۔ 62 سالہ حاجی زادہ 2009 میں گارڈز ایرو اسپیس یونٹ کے قیام کے بعد سے اس کے سربراہ ہیں۔