رواں برس 2024ء کے نوبل انعام برائے طب کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس سال کا نوبل انعام برائے طب امریکی سائنس دانوں وکٹر ایمبروز اور گیری رووکُن کے نام رہا۔
اس بات کا اعلان نوبل اسمبلی نے اسٹاک ہوم میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں کیا۔
ان دونوں سائنس دانوں کو مشترکہ طور یہ انعام مائیکرو آر این اے کی دریافت اور پوسٹ ٹرانسکرپشنل جین ریگولیشن میں اس کے کردار پر دیا گیا۔
اس حوالے سے نوبل اسمبلی کا کہنا ہے کہ اس سال کا نوبل انعام برائے طب، انسانی جسم میں جینیاتی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سیلز میں موجود ایک اہم میکنزم کی دریافت پر دیا گیا ہے۔