سی ڈی اے نے اسلام آباد میں واقع خیبر پختون خوا ہاؤس کے معتدد بلاک سیل کر دیے۔
سی ڈی اے کے ذرائع مطابق بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔
اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے کے پی ہاؤس سیل کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی کے ہاؤس میں موجود سرکاری ملازمین کے اہلِ خانہ کو رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
خیبر پختون خوا ہاؤس کی لیز کی میعاد ختم ہو چکی ہے، کے پی ہاؤس کے سرکاری ملازمین کے بچے اسلام آباد کے مختلف اسکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختون خوا ہاؤس میں مقیم ملازمین وزیرِ اعلیٰ کے لیے کام کرتے ہیں، ملازمین میں وزیرِ اعلیٰ کے پی کا باورچی اور کلرک سمیت اسٹاف بھی شامل ہے۔