• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی لیجنڈ اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر جاوید شیخ 75 سال کے ہوگئے، ان کی سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی۔

فلم، ٹی وی اور ریڈیو کے سینئر اداکار 8 اکتوبر 1949ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام شیخ جاوید اقبال ہے۔

انہوں نے بالی وڈ کے سپر اسٹارز کے ساتھ جم کر اداکاری کی، انہیں بھارتی فلم ’جنت‘ میں عمران ہاشمی اور شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں کنگ خان کے والد کے کردار میں پسند کیا گیا۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی مقبول ڈراما سیریل ’شمع‘ سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور ’ان کہی‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

جاوید شیخ نے 1974 میں فلم ’دھماکا‘ سے لالی ووڈ میں قدم رکھا جبکہ بطور ڈائریکٹر ان کی پہلی فلم ’مشکل‘ تھی۔

جاوید شیخ نے فلم کھلے آسمان کے نیچے سمیت کئی فلمیں ڈائریکٹ کیں جبکہ لاتعداد فلموں میں شاندار اداکاری کی اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید