بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اسٹار اداکار الو ارجن کو پیچھے چھوڑدیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ٹاپ ایشین قابل تعظیم (مشہور) شخصیات کی فہرست میں دلجیت دوسانجھ نے جگہ پکی کرلی ہے۔
برطانیہ کی ٹاپ ایشین سلیبیریٹی لسٹ میں امیتابھ بچن، پربھاس، عالیہ بھٹ، راج کمار راؤ، کارتک آریان بھی شامل ہیں۔
بھارت میں موسیقی میں اپنا مقام بنانے والے دلجیت دوسانجھ اپنے کیرئیر کے ایک اور نئے بلند مقام سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
گلوکار نے برطانیہ کی ٹاپ 50 ایشیائی شخصیات کی فہرست میں شاہ رخ خان اور الو ارجن کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے سرفہرست مقام حاصل کیا، جس پر انہوں نے ردعمل دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ہفتہ وار ایسٹرن آئی نے 2024ء کے ایڈیشن کی فہرست رواں ماہ کے آغاز میں جاری کی تھی۔
اس فہرست میں دلجیت دوسانجھ نے گزشتہ برس کے ٹاپر شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑا ہے، وہ اپنے ہٹ ٹریکس، فلموں اور بین الاقوامی سطح پر ٹور پرفارمنس کی بنیاد پر سرفہرست رہنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اس فہرست میں گلوکار چالی ایکس دوسرے، الو ارجن تیسرے، دیو پٹیل چوتھے، پریانکا چوپڑا پانچویں، اداکار وجے چھٹے، گلوکار اریجیت سنگھ ساتویں، پربھاس 14ویں، راج کمار راؤ 15ویں، کارتک آریان 25ویں، امیتابھ بچن 26ویں، عالیہ بھٹ 30ویں، شاہ رخ خان 32ویں اور ریتھک روشن 47 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
دلجیت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس سنگ میل سے متعلق پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ الفاظ کے بجائے میں نے موسیقی کو بات کرنے اور ذہنی کیفیت کے اظہار کا ذریعہ بنایا۔