آسکر ایوارڈ یافتہ آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانچٹ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالنوجی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ اداکارہ نے ایک غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کیٹ بلانچٹ نے کہا کہ میں اپنے کام پڑنے والے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے اثرات کے بارے میں زیادہ فکر مند نہیں لیکن عام آدمیوں پر پڑنے والے اس کے اثر پر زیادہ فکر مند ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا بہت خطرہ ہے کیونکہ آپ اس کے ذریعے کسی کو بھی مکمل طور پر بدل سکتے ہیں، آپ اداکار ہوں یا نہ ہوں یہ آپ کی آواز کو بھی بدل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک جدت ہے لیکن یہ ناقابلِ یقین حد تک تباہ کن بھی ہے جو کہ اس کا دوسرا رخ ہے۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سمیت متعدد مشہور شخصیات کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جعلی تصاویر، ویڈیوز اور آوازیں بنائی جا چکی ہیں۔