شعبہ کیمیا کا نوبیل انعام رواں برس مشترکہ طور پر امریکی اور برطانوی سائنسدانوں کو مل گیا۔
اسٹاک ہوم سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے ڈیوڈ بیکر اور جان جمپر جبکہ برطانیہ کے ڈیمس ہیسابس کو نوبیل انعام دیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق نوبیل کمیٹی نے کہا کہ تینوں سائنسدانوں کو پروٹین کی ساخت پر کام کرنے پر نوبیل انعام دیا گیا۔ سائنسدانوں نے نئے پروٹین تیار کرنے اور جدید ادویات میں پیشرفت پر بھی کام کیا۔
نوبیل کمیٹی نے کہا کہ انعام پانے والے کیمیا دانوں نے پروٹین کی ساخت جاننے کیلیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا۔